اسلام آباد(ممتازنیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سعید احمد شیخ سمیت اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا،نگراں وفاقی وزیرنےکہاکہ والدہ دنیا کی انمول ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں،والدہ کا انتقال اولاد کے لئے بڑا سانحہ ہے،دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ سعید احمد شیخ کی والدہ مرحومہ کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے، مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس








