بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جہانگیر ترین کا این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں میں ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی، ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں سے عقاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ن لیگی امیدوار صدیق بلوچ لودھراں میں مدمقابل ہوں گے۔
ن لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےتحت ملتان میں جہانگیر ترین کیخلاف امیدوار کھڑا نہیں کرے گی تاہم جہانگیر ترین نے ن لیگ کو اپنا حلقہ لودھراں اوپن نہ چھوڑنے کا پیغام بھجوا دیا۔