بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسکوٹر چلاتے شخص کی پچ پر آمد، کرکٹ میچ روکنا پڑگیا

لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ میں کلب کرکٹ میچ کے دوران ایک شخص اسکوٹر چلاتے ہوئے پچ پر آ گیا۔

عمومی طور پر کرکٹ میچز میں شائقین کے داخل ہونے پر تعطل تو آتا رہتا ہے لیکن کسی فرد کے اسکوٹر چلاتے ہوئے میدان میں آنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل رہی۔

یہ ویڈیو انگلینڈ کی ’’بارمی آرمی‘‘ نے شیئر کی جس میں دیکھا گیا ہے کہ اسکوٹر سوار کے آنے پر میچ روکنا پڑگیا۔