ابوظہبی/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48واں دو روزہ اجلاس 22اور23مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضال محمود نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب امت مسلمہ اور دنیا بھر کے لوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ او آئی سی کے تمام رکن ممالک اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔