بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حلقہ 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید

ایم کیوایم (پاکستان) نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حلقہ 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کردی۔

’نجی ٹی وی کے مطابق رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ این اے 242 پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ سےمتعلق خبروں میں صداقت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 242 سے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔