سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار عالمگیر خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے این اے 236 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف عالمگیر خان کی اپیل مسترد کردی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اِس طرح الیکشن کروا کر دنیا کے سامنے تماشا لگا رہے ہیں۔









