بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں مفت اور رعایتی نرخوں پر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کا سیلاب

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعوام کو بلاسود 26 ہزارالیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بلا سود الیکٹرک بائیکس اورالیکٹرک رکشے دینے کے پروگرام کاباقاعدہ اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔

پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کی صنعت کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ساز گار کمپنی کے سی ای او کو الیکٹرک رکشہ سازی کا پہلا لائسنس دیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ایک پوسٹ کی جس میں پنجاب کی گرین ڈرائیو الیکٹرک وہیکل اسکیم کی تفصیلات بتائی گئیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

10,000 ای بائیکس: طلباء کے لئے سود سے پاک
2,000 ای تھری وہیلر: معذور افراد کے لئے سود سے پاک
2,000 ای موٹر سائیکلیں: کام کرنے والی خواتین کے لئے سود سے پاک
10,000 ای رکشہ: عوام کے لئے سود سے پاک
2,000 ای موٹر سائیکلیں: سرکاری ملازمین کے لئے سود سے پاک
اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نے لکھا کہ اسموگ کا مقابلہ کرنا، ایک بہتر ماحول کو فروغ دینا ، یہ دلچسپی سے پاک الیکٹرک گاڑیاں ایک صاف ستھرے، سرسبز کل کی راہ ہموار کریں گی۔