بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض آباد دھرناکیس،سابق سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن نے کمیشن کو تحریری بیان بھجوادیا

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی  ، سابق سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن نے تحریری بیان کمیشن کو بھجوادیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن نےاپنا تحریری بیان فیض آباد دھر نا کیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو بھجوادیا ہے، جس کے بعد کمیشن نے موجودہ سیکرٹری دفاع حمود الزمان کو بھی سوالنامہ بھیج دیا

اختر شاہ کی سربراہی میں فیض آباد دھر نا کیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو مزید افراد کے بیانات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل( ر ) فیض حمید فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں ۔

 اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چار صفحات پر مشتمل سوالنامہ بھیجا جا چکا ہے۔