برطانیہ میں ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی سابقہ اہلکار ربیکا کلام جنسی ہراسانی کا مقدمہ جیت گئیں۔
ٹربیونل نے ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو سابقہ خاتون اہلکار کو 8 لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون اہلکار کو 2012ء میں فورس کی پوسٹر گرل بنایا گیا تھا، خاتون اہلکار کو کہا گیا تھا ایسا نہ کیا تو وہ کورس پاس نہیں کر سکیں گی۔
2016ء میں خاتون اہلکار کو فوٹو شوٹ کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، مرد اہلکاروں نے خاتون اہلکار کے فحش خاکے بنا کر نوٹس بورڈ پر لگائے تھے۔
واضح رہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس پر اس نوعیت کا یہ اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔









