بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کومہنگائی اوربدحالی سے نجات دلائیں گے،بلال اظہر کیانی

جہلم(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 60 جہلم سے قومی اسمبلی کے امیدوار بلال اظہر کیانی نے کہاکہ الحمدللہ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم سے پارٹی امیدوار کے طورپرآج باضابطہ کاغذ اورپارٹی ٹکٹ جمع کرادیا ہے، یہ اللہ تعالی کا کرم ، قیادت کے اعتماد اور حلقے کے عوام کی حمایت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے،ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں بلال اظہر کیانی نے کہاکہ جہلم کے عوام نے جس اعتماد اور محبت سے نوازا ہے،ان کے ووٹ کاتاریخی خدمت کی صورت شکریہ ادا کریں گے۔ 8 فروری کے انتخابات میں شیر کی جیت کے ذریعے نواز شریف کی قیادت میں عوام کو مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے۔ ان شاءاللہ