پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کے لیے پلان ’بی‘ کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
پی ٹی آئی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق عدالتی جنگ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان نہ ملنے پر یہ پلان بی بنایا تھا جسے خفیہ رکھا گیا۔ ابتدائی کچھ اطلاعات جمعہ کی شب سامنے آئیں جن کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو دو دو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ ایک ٹکٹ پی ٹی آئی کا ہے اور دوسرا ایک اور جماعت کا جو پابندی سے بچنے کیلئے بنائی گئی ہے۔
ہفتہ کو سامنے آنے والی مزید تفصیلات سے انکشاف ہوا ہے ک پی ٹی آئی نظریاتی کے نام سے بھی ایک جماعت قائم کی گئی ہے اور امیدواروں کو اس کے ٹک جمع کرانے کی ہدایت کی گئ ہے۔
تحریک انصاف نظریاتی کے پاس بلے کا نشان تو نہیں لیکن بلے باز یعنی بیٹسمین کا نشانہ موجود ہے۔
پارٹی نے اپنے تمام امیدواران کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ”تحریک انصاف نظریاتی“ کے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں جمع کروائیں اور اس کی receiving لیں۔
جن افراد کے پاس “تحریک انصاف نظریاتی” کے ٹکٹ ہیں وہ فوری طور پر جمع کروا دیں
اور کسی قسم کی رکاوٹ پر شکایات الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ میں لے کر جائیں
— PTI (@PTIofficial) January 13, 2024
ہدایات میں کہا گیا کہ اگر کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر
• ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت email کریں • اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں • پولیس میں درخواست دیں • ہائی کورٹ میں پٹیشن کریں • سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں • یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں









