بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چین ، پاکستان عالمی برادری کے دو اہم ممالک  ،انصاف کے تحفظ ، تعاون وترقی میں نمایاں کردار ادا کررہےہیں،چینی سفیر

 اسلام آباد(ممتازنیوز) چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے کہاہے کہ چین اور پاکستان عالمی برادری کے دو اہم ممالک ہیں ،انصاف کے تحفظ اور تعاون‘ ترقی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ چین کے صدر شی جن پنگ نے دس سال کے لیےانسا نیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کی تشکیل کا جونظریہ پیش کیا،اس کا مقصد یہ ہے کہ انسانیت کس طرف جارہی ہے اور کس طرح چین اس کی بہتری کے لیے کرداراداکرسکتاہے۔ چینی  سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں  نے کہا کہ چین اور پاکستان عالمی برادری کے دو اہم ممالک ہیں۔ انصاف کے تحفظ اور تعاون‘ ترقی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے سے سیکھیں۔ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون کو مزید فروغ دیں۔ جیانگ ژائی ڈانگ نے کہا کہ مساوی اور منظم‘ عالمی کثیر قطبیت کے قیام اور مشترکہ خوشحالی‘ جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دیں۔ دس سالوں میں چین نے دنیا کے 150 ممالک اور 30 سے زیادہ عالمی اداروں کے ساتھ 200 سے زیادہ بی آر ٹی منصوبے کی مشترکہ تعمیر کا فیصلہ کیا۔