اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے ر ہنما ء اورسینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ سینیٹ میں پیش کی جانے والی مختلف قراردادوں پر مسلم لیگ(ن) کا موقف دوٹوک اور واضح ہے۔ ایسی ہر قرارداد کی بھرپور مخالفت کی جائے گی جس کا مقصد کسی بھی بہانے انتخابات کو 8 فروری سے آگے لے جانا ہو،پیر کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل اور سیاسی استحکام کے لئے بروقت انتخابات ضروری ہیں۔
عوامی مسائل کے حل اور سیاسی استحکام کے لئے بروقت انتخابات ضروری ہیں،عرفان صدیقی







