اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے عواب علوی نے اہم وضاحتی بیان جاری کردیا، کہتے ہیں کہ کوئی شک میں نہ رہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ مخلص ہیں، تحریک انصاف کے کارکن عارف علوی پر بھروسہ رکھیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں کہا کہ صاف بتادینا چاہتا ہوں، علوی فیملی تحریک انصاف کے ساتھ ہے، کوئی شک میں نہ رہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ مخلص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے عہدے اور معاملے کی حساسیت کے پیش نظر مشکل فیصلے کئے، عارف علوی کے فیصلوں کے پیچھے تفصیلی کہانی موجود ہے، پی ٹی آئی کے کئی رہنماء ان معاملات کو سمجھتے ہیں۔
عارف علوی کے بیٹے نے مزید کہا کہ صدر مملکت ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، عارف علوی کا یقین ہے کہ صدارت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے، تحریک انصاف کے کارکن عارف علوی پر بھروسہ رکھیں۔









