امریکی فضائیہ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات میڈیسن مارش نے مِس امریکا کا تاج سر پر سجا لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ میڈیسن مارش پبلک پالیسی پروگرام میں ماسٹرز کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے پہلی مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اتوار کو امریکی ریاست فلوریڈا میں مِس امریکا کے ہونے والے مقابلوں میں میڈیسن مارش نے خوبصورت ترین امریکی خاتون کا تاج اپنے سر سجایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈیسن مارش کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے جبکہ اس مقابلے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس دوسرے نمبر پر آئیں۔
اس حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انسان کچھ بھی پاسکتا ہے۔ ملٹری کی ٹریننگ کی وجہ سے مجھے خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی۔
علاوہ ازیں میڈیسن مارش کو مِس یونیورس بننے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی۔
Congratulations to our very own #Airman, 2nd Lt. Madison Marsh, aka Miss Colorado — who was just crowned @MissAmerica 2024! Marsh is the first active duty servicemember to ever win the title.#AimHigh pic.twitter.com/3RuDu5CulW
— U.S. Air Force (@usairforce) January 15, 2024
غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈیسن مارش ایئر فورس اکیڈمی سے فزکس میں گریجویشن سے کچھ دن پہلے مئی 2023ء میں مِس کولوراڈو قرار پائی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایئر فورس میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ شمولیت اختیار کی تھی۔









