ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار رنویر شورے نے نجی ائیرلائن کے خلاف شکایت درج کروانے کا اعلان کردیا۔
رنویر شورے نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 2 بجے کی فلائٹ کے لیے دیگر مسافروں کے ساتھ ائیرپورٹ پرپہنچا تو ائیرلائن نے پرواز خراب موسم کے باعث 3 گھنٹے تاخیرسے روانہ ہونے کا بتایا۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد بغیر کسی وجہ کے فلائٹ لیٹ ہوتی چلی گئی اور آخر کار 10 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانگی ہوئی۔ معلومات کرنے پر پتا چلا کہ فلائٹ میں تاخیر کی وجہ خراب موسم نہیں تھا بلکہ ہمیں لے جانے والا طیارہ دوسرے شہر سے منگوایا گیا تھا۔
A rough account of what @IndiGo6E put us through yesterday:
Our flight was scheduled for 2 PM. All 8 of us checked in 2 hours prior as stipulated, and only then were we informed that the flight is 3 hours late due to bad weather (fog). We were not intimated prior to reaching…
— Ranvir Shorey (@RanvirShorey) January 15, 2024
رنویر شورے نے کہا کہ تمام مسافروں کو ذہنی اور جسمانی پریشانی سے دوچار کرنے پر ائیرلائن کے خلاف کارروائی کروں گا۔ رنوے شورے کھوسلہ کا گھونسلہ، بھیجا فرائی سمیت دیگر فلموں میں کام کرچکے ہیں۔









