اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیرترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی جلد وطن واپسی کا عندیہ دیدیا۔
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو لندن فون کیا اور ان کی کی صحت اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔
عون چوہدری نے بتایاکہ جہانگیر ترین کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، وہ جلد ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی ٹیسٹ رپورٹس پر ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں اور گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔