بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوران عدت نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جر م عائد

راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق دوران عدت نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جس دوران سینئر سول جج قدر ت اللہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی ،فرد جرم عائد کیے جانے کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ معزز جج نے بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وکیل صفائی کی جانب سے عدالت سے بشریٰ بی بی کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی ۔

عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے غیر شرعیٰ نکاح کیس کو خارج کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر لیاہے ۔