بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارا پلان سی تیار ہے، 8 فروری کو انہیں جھٹکا لگے گا، بانی PTI

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں ٹرائل کو براہ راست دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتا ہوں قوم کو پتہ چلے کہ کیا ہو رہا ہے۔ہمارا پلان سی تیار ہے.

8فروری کو انہیں جھٹکا لگے گا لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے،شیر افضل مروت جذباتی ہے.

اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے،انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، 9 مئی کے واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، کیپٹل ہل واقعہ میں سی سی ٹی وی کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا دوران گفتگو بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ شیر افضل مروت کچھ کہتے اور رؤف حسن کچھ اورتو اس پر عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت جذباتی ہے .

اس نے کراچی سے لاہور آنا ہوتا اور پہنچ کوئٹہ جاتا ہے، اس کی باتوں پر ہمیں وضاحت دینا پڑتی باقی وہ سامنے سے کھیل رہا ہے،حکومت گرائے جانے کے باوجود جنرل باجوہ سے مذاکرات کئے، جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات مسائل کا حل ہیں،جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ اچھے غلاموں کی طرح سائفر کی بات نہ کرو ورنہ مقدمات کی بارش ہو گی، کیا حکومت گرانے کی سازش کو بے نقاب کرنا غداری ہے؟