اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی جبکہ آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈاکر ملیں گے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری دی تھی۔









