اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اطالوی شہر لازیو کے حکام نے شادی کرنے والے جوڑے کیلئے دلچسپ پیشکش کی ہے۔
اٹلی کے علاقے لازیو میں شادی کرنے والے جوڑے کو 2 ہزار یوروز( یعنی 3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) شادی کے لیے ہال، کھانے ، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے دیے جائیں گے۔
شادی کرنے والے جوڑے کو رقم دینے کا مقصد شادیوں سے جڑے کاروبار کو کورونا وائرس کے نقصان سے بچانا ہے اور اس متاثرہ ویڈنگ سیکٹر کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ دلچسپ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے جبکہ اس سے اطالوی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے اپنی درخواستیں اور رسیدیں فراہم کر سکتے ہیں جس پر انہیں شادی پر خرچ کی گئی رقم مل جائے گی۔