بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برہنہ ویڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت کا ردعمل آگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )عامر لیاقت حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیو پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔ عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نازیبا ویڈیو پر ردّ عمل میں سلسلہ وار ٹوئٹس شیئر کیے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ ’سب پوچھ رہے ہیں کہ برہنہ ویڈیو پر آپ کا مؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی ذمہ داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیا ہے۔‘واضح رہے کہ معروف میزبان و سیاستدان، ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نامناسب ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت عامر لیاقت حسین کی ایک نازیبا ویڈیو خوب وائرل ہے، اس ویڈیو کے لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین اس وقت ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔