بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

28مئی والوں نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا،مریم نواز

حافظ آباد (ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئررہنما ء اورچیف آرگنائزرمریم نواز نے کہاکہ آج میں پہلی مرتبہ حافظ آباد آئی ہوں آج جومنظرمیں دیکھ رہی ہویہ مجھےپوری زندگی نہیں بھولے گا،جوآج یہاں آئے ہیں میں سب کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں ،8فروری کوحافظ آبادمیں شیر دھاڑے گا،سائرہ افضل تارڑ نے اچھے برے وقت میں پارٹی کونہیں چھوڑا،جمعرات کوحافظ آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ میں نے پاکستان کی عوام سے وعدہ کیاتھاکہ جوکچھ بھی ہوجائے میں نواز شریف کوواپس لائوں گی میں نے اپناوعدہ پوراکردیااگر عوام کاساتھ نہ ہوتا تومیں یہ وعدہ پورا نہ کرسکتی ،جس شخص نے ملک کوایٹمی قوت بنایاوہ یہاں کرسی پربیٹھاہے ،نواز شریف نے آنے سے پہلے کہاتھاکہ ہم 28مئی والے لوگ ہیں 9مئی والے لوگ نہیں،28مئی والوں نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا،28مئی والے پاکستان کوسنوارنے والے لوگ ہیں جبکہ 9مئی والے پاکستان کوتباہ کرنے والے لوگ ہیں