پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات بولڈ تصاویر شیئر کرنے کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔
مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پرایک حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویرشیئرکیں جن میں وہ قدرے منفرد دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ تصاویر اداکارہ نے قطر کے دارالحکومت دوہا سے شیئر کی ہیں جہاں وہ ایک بلڈنگ پر کھڑی ہیں۔ مہوش حیات نے اواتارلُک میں یہ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
اداکارہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ بھایا، صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے اداکارہ کو فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کی زد میں لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ احساسِ کمتری کا شکار ہیں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’تمغہ امتیاز لینے کی تیاری‘۔

ایک صارف نے ان کے اس لُک کو خوفناک کہہ ڈالا۔

ایک صاف نے تو ان کو میرا جی کہہ ڈالا۔

مہوش حیات پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کی شاندار اداکاری کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔









