بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارٹی قیادت سےمشاورت کے بعد مسلم لیگ(ن) کے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،عرفان صدیقی

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء اورسینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پارٹی قیادت سےمشاورت کے بعد مسلم لیگ(ن) کے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو انشااللہ 27 جنوری کو لاہور میں منعقدہ تقریب میں پیش کر دیا جائے گا،جمعہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ماہرین کی 36 کمیٹیوں کی تجاویز اور اقدامات پر مشتمل جامع منشور کسی بھی جماعت کی طرف سے عوام سے کیا گیا پہلا باضابطہ عہدنامہ ہوگا