اسلام آباد(ممتاز نیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات جمعرات 8 فروری 2024ءکو ہوں گے، پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن معاونت فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نےپائیڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہآئین کے تحت پاکستان کو منتخب نمائندے چلائیں گے، انتخابات کے حوالے سے میڈیا کو ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی، عام انتخابات کے حوالے سے میڈیا کی ذمہ داری بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے،معیشت، خارجہ پالیسی، تعلیم اور صحت سمیت اہم امور منشور کا حصہ ہوتے ہیں،بنیادی مسائل پر بحث ہونی چاہئے، لوگوں کے اجتماعی شعور میں اضافہ ہونا چاہئے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہآج ہمیں آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے، ہمیں اپنی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہوگا، وعدوں اور دعوﺅں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے، عوام کے اجتماعی شعور میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے، 18 ویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنایا گیا، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کی ضرورت ہے،امید ہے ہم ملک کو درپیش اصل مسائل کے حل کی طرف جائیں گے۔









