مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مانسہرہ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختو نخواکوئی تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیے۔
مریم نواز نے کہا نواز شریف نے کیپٹن صفدر کو یہاں کے لیے وقف کردیا اور انہوں نے مانسہرہ کی خوب خدمت کی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ جن کے پاس کارکردگی ہو وہ کسی پر تنقید نہیں کرتا، پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کر کے گئے توہ وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہو۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ خیبرپختونخوا جیتے جاگتے لوگوں کا صوبہ ہے، خیبرپختونخوا والو! اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا، آپ لوگوں نے اپنا فیصلہ 8 فروری سے پہلے ہی آج سنا دیا ہے









