facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ، حساس ادار ے کے ملازم کی ٹکڑے کی گئی لاش نالے سے برآمد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مزنگ سے سات روز قبل اغوا ہونیوالا حساس ادارے کا اہلکار دوسرے حساس ادارے کے اہلکار کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔گلگت کا رہائشی علی یار کراچی کے حساس ادارے میں بطور سپاہی ملازم تھا اور چھٹیوں میں لاہور آیا ہوا تھا۔ 13 فروری کو اس نے کراچی ملازمت پر واپس جانا تھا لیکن وہ لاپتہ ہوگیا اسکے بھائی اسرار احمد نے 17 فروری کو مزنگ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کے شبہ میں پولیس نے اس کے کزن رحیم اللہ کو جو ایک دوسرے حساس ادارے میں ملازم ہے کو شامل تفتیش کیا۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ رحیم اللہ کے تین بردار نسبتی نے علی یار کو اغوا کرکے قتل کیا اور لاش کے ٹکرے کرکے گندہ نالہ میں پھینک دئیے جہاں گزشتہ روز ملزمان کی نشاہدہی پر مقتول کا بازو اور ٹانگ گندہ نالہ سے برآمد ہوئے، باقی اعضا کی تلاش جاری ہے۔