سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والے زائرین کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت جاری کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلی ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے سعودی حکام نے زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی حفاظت کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔
ينصح بلبس الكمامة لحماية الأشخاص الأكثر عرضة للإصابة بالعدوى التنفسية #هيئة_الصحة_العامة (#وقاية) pic.twitter.com/k22FSsplRe
— هيئة الصحة العامة (@Saudi_PHA) January 22, 2024
نگراں ادارے نے زائرین کو خاص ہدایت کی کہ ایسے زائرین جو مسجد الحرام جانے کے لیے مکہ مکرمہ اور مسجد نبویؐ جانے کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں وہ لازمی ماسک کا استعمال کریں۔
اس کے علاوہ انہوں نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔








