بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جھنگ،آزادامیدوارکی درخواست پرڈی پی اوتبدیل

اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق وزیرداخلہ مخدوم فیصل صالح حیات کے مدمقابل آزادامیدوار صاحبزادہ محبوب سلطان کی درخواست اور آصف زرداری کی سفارش پرپنجاب حکومت نے جھنگ کے ڈی پی او طارق محبوب کو تبدیل کردیاہے اور ان کی جگہ محمدراشد کونیا ڈی پی او جھنگ تعینات کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ مخدوم فیصل صالح حیات جو مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے ن لیگ میں شامل ہونے پر سابق صدرآصف علی زرداری ان سے سخت ناراض ہوگئے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف چھوڑ کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے سابق رکن اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان کی حمایت کردی ہے،ذرائع کے مطابق محبوب سلطان نے آصف زرداری سے ملاقات کرکے کہاتھا کہ ڈی پی او جھنگ طارق محبوب کو تبدیل نہ کرایاگیاتو ان کے لئے الیکشن جیتنا مشکل ہوجائے گاجس پر آصف زرداری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پیغام بھجوایااور ڈی پی او جھنگ طارق محبوب کو تبدیل کرکے محمدراشد کونیاڈی پی اوجھنگ تعینات کردیاگیا ۔مخدوم فیصل صالح حیات جو ایک زمانے میں پیپلزپارٹی کا حصہ رہے پھر پیٹریاٹ کا الگ گروپ بنایا اورپھر ق لیگ میں چلے گئے ۔فیصل صالح 2018 میں پیپلزپارٹی میںشامل ہوگئے تھے آٹھ فروری کے الیکشن کے لیے انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی اور میاں شہبازشریف خصوصی طورپر جھنگ گئے ،ن لیگ میں شمولیت پر آصف زرداری ان سے ناراض ہوگئے آصف زرداری کی خواہش تھی کہ فیصل صالح حیات پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
امیدوارتبدیل