غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کمی نہ آسکی، 24 گھنٹوں میں مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نصیرت کیمپ میں رہائشی عمارت پر بمباری کرکے 23 فلسطینیوں کی جان لے لی، الشاتی پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے گئے جہاں 10 فسلطینی جان گنوا بیٹھے۔
Our team of @UNRWA doctors, nurses & midwives provide care at our health centres, as well as in roaming medical teams in @UNRWA shelters.
Due to continued bombardment & access restrictions, only 4 (out of 22) @UNRWA health centres are now operational in middle & southern📍#Gaza pic.twitter.com/MwFcqJByLh
— UNRWA (@UNRWA) January 28, 2024
اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد ساڑھے 26 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
اسرائیل کے مسسلسل حملوں کے باعث فلسطینیوں کو اپنے پیاروں کی میتوں کو قبرستان لے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث خان یونس کے نصیر میڈیکل کمپلکس کے احاطے میں ہی 35 فلسطینیوں کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔
غزہ میں صحت کی صورت حال بھی مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے بتایا کہ 22 مراکزِ صحت میں سے صرف 4 ہی فعال ہیں۔









