بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹس تباہ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ سوامی ویویک نندا ایئرپورٹ چھتیس گڑھ رائے پور میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے پائلٹوں کی شناخت کیپٹن پندا اور کیپٹن سری واستو کے ناموں سے کی گئی ہے۔ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکل طور پر تباہ ہوگیا۔ذرائع سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جب کہ دوسرے نے اسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑا۔رپورٹس کے مطابق حادثہ رات 9 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔حادثے میں تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر آگسٹا تھا، جو رن وے سے محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔