سیالکوٹ: خواجہ آصف نے صحافی وجاہت سعید کو کھری کھری سناتے کہاکہ ایسےافراد سیالکوٹ ہی نہیں پاکستان کوبھارت کے حوالے کرنا چاہتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نےصحافی وجاہت سعید کوجوابی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نےسیالکوٹ بھارت میں ہونے کی خواہش کی کیونکہ سیالکوٹ سے میں جیتاتھا۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ ہی ذہنیت 9 مئی بغاوت، دہشت گردی کے پیچھے کارفرما تھی، یہ سوچ کسی پاکستانی کی نہیں ملک دشمنی کی آگ میں جلتے ہوئےکسی فرد کی ہوسکتی ہے۔ وجاہت سعید نے گزشتہ روزمسلم لیگ ن کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ کی جانب سے ن لیگ کے سیالکوٹ جلسے کی شیئر کی جانے والی ویڈیو پر ایک ایسا تبصرہ کیا جس نے سوشل میڈیا صارفین خصوصاً پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے باسیوں کو خاصا مشتعل کیا۔ انہوں نے لکھا تھا، سیالکوٹ وہ شہر ہے جس نے ہمیں صرف فٹ بال اورخواجہ آصف دیا، اس کے علاوہ کچھ نہیں، 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست پر سیالکوٹ انہیں دے دینا چاہئے تھا۔
ایسے لوگ بھارت کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف نے وجاہت سعید کو کھری کھری سناد یں








