کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے کراچی میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج 100 مقامات پر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہترنہ ہوئی توکےالیکٹرک آفس کےسامنےدھرنادیں گے، بدترین لوڈشیڈنگ سےعوام پریشان ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کادورانیہ طویل ہو گیاہے ، شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن، ملیر، کورنگی، لانڈھی، لائنزایریا، گلستان جوہر، صدر ، بلدیہ ٹاون ، شاہ فیصل کالونی،صدر سمیت بیشترعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں گرمی کا زور بڑھتے ہی کراچی میں400 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے ۔









