بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امارات میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات نے فروری 2024 کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کردیا  ۔

فیول پرائس کمیٹی نے فروری 2024 کے کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا اور یہ درج ذیل ہیں۔

سپر 98 پیٹرول کی قیمت جنوری میں 2.82 درہم کے مقابلے میں 2.88 درہم فی لیٹر ہوگی۔

خصوصی 95 پیٹرول کی قیمت 2.76 درہم فی لیٹر ہوگی جو گزشتہ ماہ 2.71 درہم تھی۔

ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت جنوری میں 2.64 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 2.69 درہم فی لیٹر ہوگی۔

ڈیزل گزشتہ ماہ کے 3 درہم کے مقابلے میں 2.99 درہم فی لیٹر چارج کیا جائے گا۔