بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی: ٞ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت غیرشرعی نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔سینئر سول جج قدرت اللہ ہفتہ کو دن ایک بجے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔
اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔وکلائے صفائی نے گواہوں پرجرح مکمل کی۔عمران خان اوربشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کودے دیا۔مقدمہ کی سماعت 14 گھنٹے جاری رہی ۔دوران سماعت بشریٰ بی بی کے سابق خاوندخاورمانیکا،عون چوہدری،نکاح پڑھانے والے مفتی سعید اورمحمد لطیف پرجرح ہوئی۔ درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل پراسکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں موجود ھتے ۔عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے گواہان پرجرح کی۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کے دوران نکاح سے متعلق کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت نے دھوکہ دہی سے نکاح کے الزام میں جاری سمن کالعدم قرار دینے کی استدعا مستردکر دی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عدت کے دوران نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ فیصلے میںکہا گیا کہ فراڈ سے نکاح کے الزام میں سمن جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی ، فیصلے کے مطابق ناجائز تعلقات کے الزام میں جاری سمن میں قانونی طریقہ کار پر عمل نہیںکیا گیا ، دھوکہ دہی سے نکاح کی حد تک ملزمان ٹرائل کورٹ میں میرٹ پرکیس لڑیں ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں جزوی منظورکی جاتی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوںکے مطابق فردِ جرم عائد ہونے کے بعدکیس خارج نہیںکیا جا سکتا ۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائرکی تھیں ، درخواستوں میںکیس قابلِ سماعت قرار دے کر طلبی کے جاری سمن خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔