بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا شام، عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ

امریکا نے شام اور عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب اور دیگر ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کردیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکی فوجیوں نے مجموعی طور پر 85 مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ’بی ون بومبر‘ طیارے استعمال کیے گئے، جن تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ان میں کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹرز، انٹیلی جنس سینٹرز اور اسلحہ کے اڈے شامل ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح کیا کہ ان کا رد عمل آج سے شروع ہوا ہے اور یہ حملے ان کی مرضی کے مطابق جاری رہیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے لیکن جو امریکی شہریوں کو نقصان پہنچائے گا تو اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی حملوں کو کامیاب قرار دیا۔