پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان نہ ملنے اور بطور سیاسی جماعت اس کے انتخابات سے باہر ہو جانے پر امریکی کانگریس میں پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے مہم شروع کر دی گئی ہے۔
کانگرس کے ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی قیادت میں ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے محکمہ خارجہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں پاکستان پر پابندیوں کی تجویز دی گئی ہے۔
اگرچہ اس خط سے پاکستان پر پابندیاں لگنے کا امکان نہیں لیکن اس میں پاکستانی اداروں پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
الہان عمر اور دیگر ڈیموکریٹس نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے پاکستان میں عام انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھایا ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر آفیشل ہینڈل پر کی جانے والی پوسٹ میں بھی الہان نے اپنے تحفظات کااظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ، جب سے میں نے اور میرے ساتھیوں نے گزشتہ نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔’
الہان عمر نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر اپنی پوسٹ می مزید کہا کہ ، ’حزب اختلاف کی ایک جماعت کو مجرم قرار دیا گیا ہو تو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔‘
Since my colleagues and I raised our concerns about human rights in Pakistan last November, things have only gotten worse. There can't be free and fair elections when one of the opposition parties has been criminalized.https://t.co/ZG8giXTjVM
— Ilhan Omar (@IlhanMN) February 4, 2024
الہان عمر گزشتہ سال اپریل 2022 میں اسلام آباد کے دورے پر آئی تھیں جونئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی امریکی قانون ساز کا پہلا دورہ پاکستان تھا تاہم اس دوران انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی جس پر خاصے سوالات اٹھائے گئے تھے۔
یہ ملاقات اس لیے بھی متنازع قرارپائی کیونکہ عمران خان نے اپنی برطرفی کا ذمے دار امریکا کو قراردیا تھا۔
US Congresswoman Ilhan Omar called on Chairman PTI in Bani Gala. They discussed Islamophobia & related issues. @Ilhan expressed her admiration for @ImranKhanPTI & his position on & work against Islamophobia globally. IK appreciated her courageous & principled position on issues. pic.twitter.com/m3kPa2poYx
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 20, 2022
سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اس ملاقات سے متعلق پوسٹ میں بتایا تھا کہ ، ’امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں اسلاموفوبیا اور متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا۔الہان عمر نے عمران خان اور عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف انکے مؤقف اورکام کی تعریف کی۔‘









