کوئٹہ(ممتازنیوز )خضدار اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.4 اور گہرائی 24 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔









