بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کیے؟

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کے عمل کا وقت شروع ہو گیا ہے، لوگ اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما بھی مختلف شہروں میں اپنے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے، جسے میں نے تیر کے نشان پر مہر لگا کر ادا کر دیا ہے۔

مراد علی شاہ

سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔

پی ایس 36 سے پی پی امیدوار ڈاکٹر عذر افضل پیچوہو نے بھی ووٹ کاسٹ کر دیا۔

ڈاکٹر عذر افضل پیچوہو نے ایل بی او ڈی کالونی اسکول میں ووٹ ڈالا ہے۔

کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبد اللّٰہ مراد

دوسری جانب کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبد اللّٰہ مراد نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

سلمان عبداللّٰہ مراد نے این اے 231 اولڈ تھانہ ملیر کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔