عام انتخابات 2024 کے دوران موبائل فون سروس کی بندش پر مشہور صحافیوں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
It’s unfortunate that mobile phone services were available to 90% Pakistanis till the morning of February 8 but these services were suspended just before the polling. May Pakistan have never an election like today’s again. https://t.co/04IrIY73tZ
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) February 8, 2024
پاکستان کے مقبول ترین صحافی حامد میر کی جانب سے عارضی طور پر موبائل فون سروس کی بندش پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ 8 فروری کی صبح تک پاکستان کے 90 فیصد علاقوں میں موبائل فرون سروس بحال تھی، مگر پولنگ سے قبل سروس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اللہ کرے پاکستان اس طرح کے الیکشن دوبارہ کبھی نہ دیکھے۔
Halfway through the election day complete shut down of mobile phone services, it's heartening to see a pretty smart turnout even in the early hours of polling all across the country. Also, the encouraging voting pattern so far is very peaceful, with no serious incidents of…
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) February 8, 2024
سینئر صحافی کامران خان کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کے آدھے وقت ہونے تک موبائل فون سروسز مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں۔
جبکہ ٹرن آؤٹ سے متعلق کامران خان کا کہنا تھا کہ یہ حوصلہ افزاء بات ہے کہ پولنگ کے شروعاتی وقت میں ہی اسمارٹ ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔ جبکہ ووٹنگ پیٹرن بھی پُر امن ہے، جہاں کوئی کوئی خطرناک واقعہ پیش نہیں آیا۔
دوسری جانب خاتون صحافی فریحہ ادریس کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ الیکشن کے دن انٹرنیٹ سروس بند کر کے آپ نے میرے خوبصورت ملک کو ہنسی اور مزاق بنا دیا ہے۔ شرمناک اور افسوسناک، ہم ترقی پسند ہیں، آپ پاکستان کو رجعت پر مجبور کر رہے ہیں۔ کیوں!
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر کے بھی بات نہ بنی تو کیا کرفیو لگا دیں گے؟
فٹے منہ آپ کا— Samina Pasha (@pasha_samina) February 8, 2024
جبکہ صحافی ثمینہ پاشا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر کے بھی بات نہ بنی تو کیا کرفیو لگا یں گے؟ فٹ منہ آپ کا۔









