بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات :اسلام آباد این اے 46 میں ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری

اسلام آباد(اصغر چوہدری)عام انتخابات 2024اسلام آباد این اے 46 میں ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ، 46 میں 3 لاکھ 50 ہزار 580 رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔این اے 46 میں 1 لاکھ83ہزار924 مرد ووٹرز جبکہ 1لاکھ66ہزار656 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔این اے 46 میں 342 مجموعی پولنگ اسٹیشنزجبکہ1011 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔این اے 46 اسلام آباد میں 142 مرد اور 142 خواتین پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ 58 مشترکہ مرد و خواتین پولنگ اسٹیشنز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ مردوں کیلئے 526 جبکہ خواتین کیلئے 485 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں