بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ، فی الحال کوئی بڑا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا، ڈاکٹر گوہر اعجاز

اسلام آباد(اصغر چوہدری)وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم، سیف سٹی اسلام آباد اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ،سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے،وزیر داخلہ کو کنٹرول روم آمد پر کورآڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان نے وزیر داخلہ کو ملک میں عام انتخابات کے دوران سیکیوریٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے، فی الحال کوئی بڑا ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا،ٹانک میں کویک ریسپانس فورس پر حملہ میں ایک جوان کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے،پولنگ کے عمل کی کڑی نگرانی جاری ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی،امید ہے ملک بھر میں انتخابات کا عمل پر امن طریقے سے مکمل ہو گا،مزید برآں وزیر داخلہ نے ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن سربراہ کامن ویلتھ کے آبزرور مشن کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ بھی کیا،آئی جی اسلام آباد نے شہر میں امن وامان اور پولنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں انتخابات کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے، فی الحال کو ئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔