گوادر(نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع گوادر میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق گوادر کے علاقے پلیری کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر نویدعالم کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن ڈے پر بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک دھماکہ اور تین پولنگ سٹیشنز میں راکٹ فائر داغنے کے واقعہ بھی پیش آ چکا ہے۔
گوادر میں دھماکا، 2 لیویز اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات








