اسلام آباد (صغیر چوہدری )عام انتخابات کے لئے پولنگ کا آغازہوتے ہی ملک بھر میں موبائل سروس کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی جو رات 8 بجے تک جاری رہی ۔ اس دوران سوشل میڈیا تک شہریوں کی رسائی تعطل کا شکار رہی۔ موبائل سروس کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ نے جاری اعلامیے میں کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ،امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔ اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن جونہی پولنگ کا عمل مکمل ہوا اور مختلف شہروں سے غیر حتمی نتائج موصول ہونے شروع ہوئے تو اس،دوران آہستہ آہستہ موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئیں ۔ واضح رہے کہ گذشتہ عام انتخابات میں موبائل فون سروس کو بند نہیں کیا گیا تھا ۔
ملک بھر میں موبائل سروس کی آنکھ مچولی 8 بجے تک جاری رہی








