راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بحریہ کے سب میرین وار فیئر یونٹ کی بڑی کارروائی ، بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔
جمعرات کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سب میرین وار فیئر یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا ۔بھارتی آبدوز کاسر اغ یکم مارچ کو لگایا گیا۔
گزشتہ 5سال میں چوتھی باربھارتی آبدوزپاکستانی سمندری حدودمیں ملی۔ بھارتی آبدوزتلاش کرناپاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کاثبوت ہے،پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔