جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے مبینہ دھاندلی کی متعدد ویڈیوز شیئر کردیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے پولنگ شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ایم کیو ایم پر دھاندلی کے الزامات لگائے اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے کارکنان پر ایم کیو ایم کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی سنوائی نہ ہو اور ساتھ ہی اس بات پر بھی انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم کو دوبارہ شہر میں مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
🚨🚨پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنز کو ایم کیو ایم کے غندوں کے حوالے کرنا شروع کردیا گیا ہے، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں رینجرز کے سامنے فائرنگ کرکے پولنگ عملے کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، صبح سے نشاندہی کررہے ہیں کہ کئی جگہوں پر ووٹر بکس غائب ہیں اور کئی… pic.twitter.com/ArTe4CAvLT
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 8, 2024
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ٹی وی چینلز ایم کیو ایم کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی کو نہیں دکھا رہے اور ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا کہ شاید میڈیا کو بھی ایسے حالات نہ دکھانے کا پابند کیا گیا ہے۔
شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں ایم کیو ایم کے دہشت گردوں نے جماعت کے کارکنان پر فائرنگ کرکے انھیں زخمی کردیا ہے۔ اسٹیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ شاہ فیصل نمبر2 کے پولنگ اسٹیشن پرقبضہ کررہے ہیں۔ ایم کیو ایم عوام میں پِٹ چکی ہے زبردستی مینڈیٹ دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 8, 2024
انہوں نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں نامعلوم اور نقاب پوش افراد اور خواتین کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر باکسز میں بیلٹ پیپلرز ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بعض ویڈیوز میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر لوگوں کو توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میں حیران ہوان کہ TV چینلز ان وڈیوز کو کیوں نہیں چلارہے جہاں ایم کیو ایم کے نقاب پوش خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر پہلے سے ٹھپے لگائے بیلٹ پیپرز ڈبوں کی سیل توڑ کر زبردستی ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ رسی جل گئے بل نہیں گئے۔ سلام ہے ان خواتین پر جو خوف میں آئے بغیر مزاحمت کرتی… pic.twitter.com/j7I1OEN2xW
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 8, 2024
انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر ایم کیو ایم کی جانب سے دھاندلی کی مبینہ ویڈیوز شیئر کیں اور اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایسی ویڈیوز کا نوٹس کیوں نہیں لیا اور میڈیا ایسی ویڈیوز کو نشر کیوں نہیں کر رہا؟
بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیو ایم کا بیج لگائے خواتین جعلی ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔
کیا تماشہ ہے یہ؟ @ECP_Pakistan pic.twitter.com/p04tVRbYJB— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 8, 2024
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے ایم کیو ایم کی مبینہ دھاندلی کی شیئر کی گئی ویڈیوز پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
اورنگی ٹاؤن NA246 کا سیموٸل پبلک اسکول کرسچن آبادی کا پولنگ اسٹیشن نمبر 171, 172
ps 24.25
الحمدللہ کارکنان نے ایم کیو ایم کے چھاپہ گروپ سے بیلٹ پیپرز کی بکس چھین لیں۔ یہ وہ ٹھپے والے بیلٹ پیپرز ہیں۔ بُکس عملے کو جمع کروادیں۔
یہ ہے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ! رسی جل گئی! بل نہیں گئے!… pic.twitter.com/EgT6SwbK5F— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 8, 2024








