انتخابی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ۔
اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
کسی بھی غیر قانونی عمل کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
قانون کا احترام سب پر لازم ہے۔ کسی ہنگامہ آرائی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
پر امن الیکشن کے انعقاد میں تعاون پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی شکر گزار…
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 9, 2024
اسلام آباد پولیس کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے، کسی بھی ہنگامہ آرائی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔
جبکہ الیکشن کی صورتحال سے متعلق اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ پُر امن الیکشن کے انعقاد میں تعاون پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی شکر گزار ہے۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔
واضح رہے الیکشن نتائج نہ آنے کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان پولنگ اسٹیشنز کے باہر نتائج کے اعلان کے لیے منتظر ہیں۔









