بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کا کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش کااظہار

اسلام آباد(اصغر چودھری ) پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہاہےکہ ہمیں کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا،میں نے چیف الیکشن کمشنر کو موبائل فون پر اپنا پیغام بھیجا،کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ہے جہاں ریٹرننگ افسران کے دفاتر پولنگ اسٹیشنوں کے قریب ہیں،کراچی میں غیر معمولی دھاندلی اور اونچ نیچ کے ہتھکنڈے دیکھے ہیں،زیادہ تر ثبوت پولنگ کے وقت اور بعد میں کراچی میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے گھنٹوں تک سامنے نہیں آسکے،ہمارے امیدواروں کے پاس ان کے خلاف ہونے والی دھاندلی کے چونکا دینے والے ثبوت ہیں،نتائج کے اعلان میں تاخیر ہمارے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کرتی ہے،انتخابی نتائج کا فوری اعلان کیاجائے۔ تاخیر قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ سے کہیں زیادہ ہے۔