اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرسٹر عقیل کے بعد اسلام آباد سے جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ راجہ خرم نوازکی ن لیگ میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔
قومی اسمبلی کے اسلام آباد کےحلقہ NA48 سے نومنتخب آزاد رکن قومی اسمبلی راجا خرم نواز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ 👇👇 pic.twitter.com/OWoSIagPrG
— WAQAR SATTI (@waqarsatti) February 10, 2024
تفصیلات کے مطابق این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ امیدوار تھا اور مجھے سب جماعتوں نے سپورٹ کیا۔میں پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے بیرسٹر عقیل بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں ۔ انہوں نے غلام سرور اور چودھری نثار کو شکست دی ہے۔









